کوچ نے مجھے پلان دیا اور میں نے صرف اس پر عمل کیا :حسن علی

کوچ نے مجھے پلان دیا اور میں نے صرف اس پر عمل کیا :حسن علی
 کوچ نے مجھے پلان دیا اور میں نے صرف اس پر عمل کیا :حسن علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی جنوبی افریقہ کی تین انتہائی اہم وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار پائے۔
تفصیل کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں حسن علی نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا ،انہوں نے 8اوورز میں 24رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں ۔حسن علی نے فاف ڈوپلیسز ،جے پی ڈومینی اور پارنل کو آوٹ کیا۔مین آف دی میچ کی ٹرافی حاصل کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ کوچ نے مجھے ایک پلان دیا اور میں نے صرف اس پر عمل کیا ،میں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کچھ خاص نہیں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ آج جیت ٹیم کی مجموعی محنت کا نتیجہ ہے ۔اپنی فیلڈنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پاک بھارت میچ کے دوران یوراج سنگھ کا کیچ ڈراپ کیا تھا جس کے بعد خوب فیلڈنگ پریکٹس کی ۔حسن علی نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بہت اہمیت رکھتا کیونکہ یہ میرا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہے ۔

مزید خبریں :میچ جیتنے کے بعد سرفراز احمد نے فخر زمان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرانی ہو گی ، وننگ سپیچ کے دوران کپتان نے فرط جذبات میں بھارت سے شکست کا تذکرہ بھی چھیڑ دیا

مزید :

کھیل -