سائنس دانوں نے سورج جتنا گرم سیارہ دریافت کر لیا

سائنس دانوں نے سورج جتنا گرم سیارہ دریافت کر لیا
سائنس دانوں نے سورج جتنا گرم سیارہ دریافت کر لیا

  


لندن (این این آئی) سائنسدانوں نے ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جس کی سطح چار ہزار سینٹی گریڈ سے زیادہ گرم ہے۔یعنی یہ سیارہ اتنا ہی گرم ہے جتنا کہ سورج اور یہ ہماری زمین سے تقریباً 650 نوری سال کی دوری پر اپنے سورج کے گرد چکر لگا رہا ہے۔ اس کے گرم ہونے کی کچھ وجہ تو یہ ہے کہ کیلٹ 9بی سیارہ اپنے جس پیرنٹ ستارے کے گرد گردش کرتا ہے وہ اپنے آپ میں انتہائی گرم ہے، کیلٹ 9 بی کو اپنے سورج کا ایک چکر لگانے میں صرف دو دن لگتے ہیں۔ اس قدر نزدیک ہونے کا مطلب ہے کہ یہ سیارہ زیادہ دنوں تک باقی نہیں رہ سکتا۔ اس کی فضا میں موجود گیس تابکاری سے پھٹ پھٹ کر خلا میں گم ہوتی جا رہی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی