” ہم سب نے دیکھا جب تم سعودی بادشاہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے تو تمہارے۔۔۔“اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا پر امریکی صدر ٹرمپ کو پیغام دیدیا ، کیا کہا ؟ جانکر آپکی بھی ہنسی نہ رکے گی

” ہم سب نے دیکھا جب تم سعودی بادشاہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے تو ...
” ہم سب نے دیکھا جب تم سعودی بادشاہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے تو تمہارے۔۔۔“اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا پر امریکی صدر ٹرمپ کو پیغام دیدیا ، کیا کہا ؟ جانکر آپکی بھی ہنسی نہ رکے گی

  

اہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹرمپ اور سعودی شاہ سلیمان کی ملاقات کے بعد اداکارہ میرا نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے دلچسپ پیغام جاری کر دیا جن کا کہنا ہے کہ ”ہاں ہم سب نے سعودی بادشاہ کیساتھ نشست کے دوران تمہارے خوفزدہ تاثرات کو غور سے دیکھا جس سے صاف پتہ چل رہا تھا کہ آپ انکی شخصیت کو ہینڈل نہیں کر پا رہے تھے“۔ 

تفصیلات کے مطابق گرمی اور طویل ترین لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ”باجی “ کے لقب سے مخاطب کرنے والی اداکارہ میرا نے مشرق وسطیٰ میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سعودی رہنماﺅں سے ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دینے والے امریکی صدر کے نام پیغام جاری کر دیا ۔

Yes, we all saw your frightened expression white seated with the king. You couldn't handle his dominating persona, could you? https://t.co/zSrlnv2X33

ادکارہ نے اپنے ٹویٹ میں جہاں سعودی بادشاہ سے ملاقات کے دوران امریکی صدر کے چہرے کے تاثرات کو خوفزدہ قرار دیا وہیں دوسرے ٹویٹ میں انکا کہنا تھا کہ امریکا مسلم اکثریت والے ایک اور ملک پر بم گرانے کی تیاری کر رہا ہے ۔

امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں اسلامک کانفرنس کیلئے سعودی عرب کے دورے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کے 50ممالک دہشتگردوں کی فنڈنگ پر سخت موقف اپنائیں گے ۔”دہشتگردی اوردیگر تمام شواہد قطر کی جانب اشعارہ کر رہے تھے شائد یہ اقدام دہشتگردی کے خوف کو ختم کرنے کا آغاز ثابت ہو ۔

So good to see the Saudi Arabia visit with the King and 50 countries already paying off. They said they would take a hard line on funding...

میرا کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے اور شائقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے پیغام میں بڑھ چڑھ کر بیان بازی کرنے والے امریکی صدر کو انکا اصل چہرہ دکھانے کی کوشش کی ہے۔

مزید :

تفریح -