ہمارے پاس کرنل حبیب کی گمشدگی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد نہیں:عبدالقادربلوچ،سرتاج عزیز طلب

ہمارے پاس کرنل حبیب کی گمشدگی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ...
ہمارے پاس کرنل حبیب کی گمشدگی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد نہیں:عبدالقادربلوچ،سرتاج عزیز طلب

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کرنل حبیب کی گمشدگی سے متعلق حکومتی جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آج مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو طلب کرلیا۔

چیئرمین سینٹ رضاربانی کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں سینیٹر میاں عتیق کی تحریک پر ریاستی و سرحدی امور (سیفران) کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے بتایا کہ پاکستان کو کرنل حبیب کے اغوا میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد نہیں مل سکے جس پر چیئرمین سینٹ نے استفسا ر کیا کہ کیا ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ ہمارا دفترخارجہ اس معاملے میں انڈیا کوکلین چٹ دے رہاہے؟ عبدالقادربلوچ نے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ وہ ایسا کچھ نہیں کہہ رہے ، ہمیں یقین ہے کہ اس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے لیکن قانونی طورپر ہمارا مقدمہ اسی وقت مضبوط ہوسکتاہے جب ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہوں، ٹھوس شواہد کے بغیر پاکستان اس معاملے کو عالمی فورمز پر نہیں لے جاسکتاتاہم ثبوت اکٹھے کرنے کیلئے دفترخارجہ کوشاں ہے ، اس معاملے میں نیپال اور انڈیا دونوں سے رابطے میں ہیں۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے عبدالقادر بلوچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپکا قصور نہیں آپ کو جتنا بتایا گیا آپ نے اتنی ہی معلومات فراہم کیں لیکن اس سے زیادہ معلومات ارکان کو اخبارات کے ذریعے حاصل ہوئیں۔انہوںنے کہاکہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پارلیمنٹ سے معلومات نہیں چھپائی جا سکتی، تاہم قومی سلامتی کا کوئی معاملہ ہے تو ان کیمرا اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے عبدالقادر بلوچ کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضروری ہے کہ اس ایوان کو قطر تنازع، افغانستان اور کرنل حبیب سے متعلق معلومات دی جائیں جس کے بعد انھوں نے ان معاملات پر بریفنگ کے لیے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو سینیٹ میں (آج) جمعرات کو طلب کرلیا۔

مزید خبریں :جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کرنے والا اوپنر فخر زمان دراصل کون ہے اور ٹیم تک کیسے پہنچا ؟تفصیلات جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

مزید :

اسلام آباد -