پاکستان میں چین کے فوجی اڈوں سے متعلق امریکی رپورٹ پر بیجنگ نے واضح اعلان کردیا

پاکستان میں چین کے فوجی اڈوں سے متعلق امریکی رپورٹ پر بیجنگ نے واضح اعلان ...
پاکستان میں چین کے فوجی اڈوں سے متعلق امریکی رپورٹ پر بیجنگ نے واضح اعلان کردیا

  


بیجنگ (ویب ڈیسک) پاکستان میں فوجی اڈوں کے قیام سے متعلق امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ چین نے مسترد کردی اور اس ضمن میں ہونیوالے دعوے کو غیرذمہ دارانہ قراردیدیا۔ پینٹاگون کی اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین دنیا بھر میں اپنی فوج کی موجودگی میں اضافہ کرے گا۔

چین کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین اپنی فوج میں توسیع نہیں کررہا اور نہ ہی اثرورسوخ کا دائرہ کار بڑھانا چاہتا ہے، امریکا کی جاری کردہ رپورٹ میں چین کی قومی دفاعی ترقی کے حوالے سے حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے غیرذمہ دارانہ ریمارکس شامل کیے گئے۔ترجمان وزارت دفاع ہوا چون ینگ نے اپنی بریفنگ میں واضح کیا کہ چین مذکورہ رپورٹ کی سختی سے مخالفت کرتا ہے،خطے میں امریکی فوجیوں کی تعیناتیوں میں سامنے آنے والی شدت اور جاسوسی کے لیے وقتاً فوقتاً بھیجے جانے والے بحری جہاز کشیدہ صورتحال پیدا کرچکے ہیں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چین قدیم سمجھے جانے والی اپنی افواج کی جدت اور بہتری میں مصروف ہے تاہم اس کا فوجی اثرورسوخ امریکا کے مقابلے میں اب بھی خاصا پیچھے ہے، امریکا کا دفاعی بجٹ تقریباً 600 ارب ڈالر کے قریب ہے ۔دوسری طرف پینٹاگون کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چین کے جنوبی سمندر میں بیجنگ کی پیش قدمی خطے کی تشویش میں اضافے کا سبب بنی ہیں، 2016 کے آخر سے اسپارٹلی جزائر کے تین مقامات پر چین 24 فائٹر سائز ہینگرز، بیرکس، انتظامی عمارتوں کی تعمیر اور مواصلاتی سہولیات کی فراہمی میں مصروف ہے۔

مزید خبریں :جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کرنے والا اوپنر فخر زمان دراصل کون ہے اور ٹیم تک کیسے پہنچا ؟تفصیلات جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

مزید : بین الاقوامی