شہر کی وہ عمارت جس کے رہائشیوں کاروزہ باقی شہر سے 3منٹ بعد افطار ہوتا ہے، اس عمارت میں ایسا کیا ہے؟ حقیقت جانکر آپکو بھی بے حد حیرت ہو گی

شہر کی وہ عمارت جس کے رہائشیوں کاروزہ باقی شہر سے 3منٹ بعد افطار ہوتا ہے، اس ...
شہر کی وہ عمارت جس کے رہائشیوں کاروزہ باقی شہر سے 3منٹ بعد افطار ہوتا ہے، اس عمارت میں ایسا کیا ہے؟ حقیقت جانکر آپکو بھی بے حد حیرت ہو گی

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دبئی کے بلندن ترین برج خلیفہ سے تو سب واقف ہیں مگر اب اس سے جڑی ایک اور خبرسامنے آئی ہے کہ اس عمارت میں 150ویں منزل سے اوپر مقیم شہریوں کو دیگر افراد کے مقابلے تین منٹ بعد روزہ افطار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

”دی گارڈین “کے مطابق علماءاکرام نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ 160منزلہ دنیا کی اس بلند ترین عمارت میں مقیم مسلمانوں کوشہر کے دیگر حصوں میں رہنے والے افراد کی نسبت تین منٹ بعد روزہ افطار کرنا ہو گا ۔

دبئی کے معروف عالم دین محمد القبیسی کا کہنا ہے کہ برج خلیفہ میں 80منزلوں سے اوپر رہنے والے شہریوں کو افطاری کے وقت سے 2منٹ بعد جبکہ 150ویں منزل سے اوپر رہنے والوں کو تین منٹ بعد افطاری کرنی چاہیے کیونکہ وہ زمین پر موجود افرا د کی نسبت زیادہ دیر تک سورج کو دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فتویٰ ان مسلمانوں کیلئے بھی قابل عمل ہے جو فضائی سفر کریں ۔

مزید : عرب دنیا