پاک ایران سرحد کے قریب بھوک اور پیاس سے 2 افراد جاں بحق
گوادر(ویب ڈیسک) پاک ۔ایران سرحد کے قریب ضلع پنجگور کے علاقے کو ہ سبز میں لاپتہ ہونے والے 2 افراد بھوک پیاس کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ذرائع کے مطابق یہ دونوں افراد ، جن میں سے ایک مزدور اور ایک ڈرائیورتھا، پاک ۔ایران سرحدی علاقے گاﺅں سے ایرانی تیل کی فروخت کیلئے اپنے پک اپ ٹرک میں روانہ ہوئے تھے، تاہم واپسی میں یہ افراد راستہ بھٹک گئے اور ان کی گاڑی میں بھی کوئی خرابی ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ان دونوں افراد کے پاس موجود کھانے پینے کی اشیاءجلد ہی ختم ہو گئیں جبکہ آس پاس آبادی کا کوئی نام و نشان بھی نہ تھا۔ اس غیر آباد علاقے میں چند راہگیروں نے ان دونوں افراد کی نشاندہی کی اور مقامی انتظامیہ کو مطلع کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہونے کے بعد لیویز فورس کے اہلکار مذکورہ علاقے میں پہنچے اور دونوں افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس وقت تک ایک شخص ہلاک ہو چکا تھا۔

