شیخ رشید کی پارلیمنٹ ہاوس آمد کے موقع پر ایک شخص نے انہیں گھیر کر 22لاکھ روپے کا مطالبہ کردیا

شیخ رشید کی پارلیمنٹ ہاوس آمد کے موقع پر ایک شخص نے انہیں گھیر کر 22لاکھ روپے ...
شیخ رشید کی پارلیمنٹ ہاوس آمد کے موقع پر ایک شخص نے انہیں گھیر کر 22لاکھ روپے کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو پارلیمنٹ ہاوس آمد کے موقع پر ایک شخص نے گھیر لیا اور 22لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کر دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید پارلیمنٹ ہاوس جا رہے تھے کہ ملک نور اعوان نامی شخص نے انہیں گھیر لیا اور واجب الادا 22لاکھ روپے کا مطالبہ کردیا ۔
تفصیل کے مطابق شیخ رشید پارلیمنٹ جا رہے تھے تو ملک نور اعوان نامی انہیں گھیر لیا اور اپنے پیسوں کامطالبہ شروع کردیا ،اس موقع پر ملک نور اعوان نے شیخ رشید کو پکڑ کر کہا کہ آپ مسجد میں چل کر مجھے پیسے واپس کرنے کا وقت دیں جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میں تمہیں پیسے دے دوں گا ۔اس کے بعد ملک نور اعوان نے الجھنا شروع کردیا لیکن شیخ رشید آگے بڑھ کر وہاں سے چلے گئے۔ملک نور اعوان کا کہنا ہے کہ وہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے اور جاپان سے گاڑیاں منگواتا ہے ۔اس نے بتا یا کے شیخ رشید کو بھی ایک گاڑی دی تھی تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی اس گاڑی کے عوض رقم ادا نہیں کی گئی ۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ میں غریب آدمی ہوں ،حق حلال طریقے سے روزی کماتا ہوں اور اب شیخ رشید سے اپنے حق حلال کی کمائی واپس مانگ رہا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار شیخ رشید کو فون کیے لیکن وہ فون نہیں اٹھاتے جس کی وجہ سے تنگ آکر پارلیمنٹ آنا پڑا ۔انکا کہنا تھا کہ شیخ رشید مسجد میں بیٹھ کر کہہ دیں کہ میرے پیسے نہیں دینے تو ان کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دوں گا ۔دوسری جانب شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں معاملہ ایوان میں لے کر جاﺅں گا ،پہلے ہی کہا تھا کہ پارلیمنٹ غیر محفوظ ہے ۔بعد ازاں شیخ رشید نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی اور ملک نور اعوان کو گرفتار کر لیا گیا۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید سے الجھنے والا ملک نور اعوان مسلم لیگ ن جاپان کا صدر ہے ۔

مزید خبریں :جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کرنے والا اوپنر فخر زمان دراصل کون ہے اور ٹیم تک کیسے پہنچا ؟تفصیلات جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

مزید :

قومی -اہم خبریں -