چیمپئنز ٹرافی :سری لنکا نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
اوول(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی سی سی چیمپنز ٹرافی میں سری لنکا نے بھارت کو 7وکٹوں سے شکست دے کر بھارت کی سیمی فائنل میں باآسانی رسائی کے منصوبے پر پانی پھیر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے بھارت کی جانب سے دیے جانے والے322 رنز کےہدف کو 48.4اوورز میں با آسانی 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا اور بھارتی گیندبازوں کی خوب دھلائی کی ۔جس میں مینڈس 89رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ،گونا تھیلاکا 76رنز کے ساتھ دوسرے اور پیریرا 47رنز پر شاندار انداز میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے تھے کہ انجری کا شکار ہو گئے اور پولین واپس چلے گئے ۔میتھیوز 52اور گروناتنے 34رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارت نے مقررہ 50اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 321رنز بنائے ۔ بھارت کی جانب سے ٹاپ سکورر شنکر دھون رہے جنہوں نے 125رنز کی انتہائی شاندار اننگ کھیلی ۔ اوپنر شیکھر دھوان اور روحت شرما نے اننگز کا آغاز کیا اور اپنی ٹیم کوپہلی وکٹ کی شراکت میں 138رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم 24ویں اوور کی 5ویں گیند پر روحت شرما 78سکور بنا کر ملینگا کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔انہوں نے 79گیندوں کا سامنا کیا۔ اس کے بعد اگلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر کپتان ویرات کوہلی بھی پردیپ کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔سابق بھارتی کپتان دھونی نے 62رنز بنائے جبکہ یادیو 25اور جدیجہ صفر کے ساتھ کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔