”ملک نور نے مجھ پر حملے کو کوشش کی ، جان بچا کر اسمبلی داخل ہوا “،شیخ رشید نے ملک نور کیخلاف پولیس کو درخواست دیدی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 22لاکھ روپے کے واجبات کا تقاضا کرنے والے ملک نور اعوان نامی شہری کیخلاف پولیس کو درخواست دیدی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے گیٹ پر ملک نور نامی شہری کی جانب سے روکے جانے اور پیسوں کا مطالبہ کرنے کے بعد شیخ رشید نے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو درخواست دیدی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملک نور اعوان نے پارلیمنٹ میں مجھ پر حملے کی کوشش کی اور جان بچا کر اسمبلی میں داخل ہوا ۔
شیخ رشید کی پارلیمنٹ ہاوس آمد کے موقع پر ایک شخص نے انہیں گھیر کر 22لاکھ روپے کا مطالبہ کردیا
انہوں نے پولیس کو بتایا کہ اس سے پہلے مجھے فون پر بھی دھمکیاں دی گئیں ، جان کو خطرہ ہے ۔وزیر داخلہ نے بھی داد رسی کی یقین دہانی کرائی تھی ۔