مدھیہ پردیش، راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا

مدھیہ پردیش، راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا
مدھیہ پردیش، راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(صباح نیوز)کانگریس نائب صدر راہول گاندھی کو ریاست مدھیہ پردیش کی سرحد سے پولیس نے حراست میں لے  لیا۔ انہیں مدھیہ پردیش میں کشیدگی سے متاثرہ علاقے مندسر میں حراست میں لیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو راہول گاندھی فائرنگ سے ہلاک کیے گئے 5کسانوں کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے مندسر جارہے تھے۔پولیس کے حراست میں لیے جانے کے بعد راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجھے بغیر کسی وجہ کے گرفتار کیا ہے۔

یادرہے کہ کسانوں کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور تقریباً چار ہزار کسان مہاراشٹرا کی گلیوں میں نکل آئے جبکہ سولہ پور میں ایک کسان نے خود کشی بھی کرلی ۔بنگلورریلوے سٹیشن پر کانگریس کی کسانوں کی یونین بھی سراپہ احتجاج بنی ہوئی ہے ۔