قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس15 جون کو طلب،تنخواہوں میں10سے15 فیصد اضافے کا امکان

قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس15 جون کو طلب،تنخواہوں میں10سے15 فیصد اضافے کا ...
قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس15 جون کو طلب،تنخواہوں میں10سے15 فیصد اضافے کا امکان

  


مظفرآباد( آن لائن) قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس 2017/18، 15جون کو لاجنگ ہال مظفرآباد طلب کرلیا گیا ، مسلم لیگ (ن) کا پہلا بجٹ وزیرِ خزانہ راجہ نثار احمد خان پیش کریں گے جبکہ اجلاس کی صدارت اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کریں گے ۔اجلاس دس سے 15روز تک جاری رہنے کا امکان ! صدرِآزادکشمیر سردار مسعود خان کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ۔تفصیلات کے مطابق قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس2017/18،15جون کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ بجٹ اجلاس کی صدارت اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کرینگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پہلا بجٹ اجلاس وزیرِ خزانہ آزادکشمیر راجہ نثار احمد خان پیش کریں گے بجٹ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ تعلیمی پیکج اور بے روزگاری ختم کرنے کیلئے فنڈز رکھنے کے علاوہ ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے15فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ بجٹ اجلاس کی کوریج کیلئے وزیر اعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر میڈیا سیل قائم کرنے کی ہدایات بھی جاری ! بجٹ اجلاس کا نوٹیفکیشن باقاعدہ جاری کردیا گیا ۔

مزید : بزنس