ٹرین میں شوٹنگ کی ریہرسل ، معروف فرانسیسی اداکار نے ایسی بات کہہ دی کہ فوری پولیس اور ٹرانسپورٹ انتظامیہ نے پکڑلیا کیونکہ ۔ ۔۔ ۔

ٹرین میں شوٹنگ کی ریہرسل ، معروف فرانسیسی اداکار نے ایسی بات کہہ دی کہ فوری ...
ٹرین میں شوٹنگ کی ریہرسل ، معروف فرانسیسی اداکار نے ایسی بات کہہ دی کہ فوری پولیس اور ٹرانسپورٹ انتظامیہ نے پکڑلیا کیونکہ ۔ ۔۔ ۔

  


پیرس(این این آئی)فرانس کی ایک ٹرین میں شوٹنگ کی ریہرسل کرنے والے ایک اداکار کو لفظ 'اسلحہ اور بندوق کا استعمال اْس وقت مہنگا پڑگیا، جب پولیس اور ٹرانسپورٹ انتظامیہ نے اداکار کو دہشت گرد سمجھتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انگریزی زبان کے اسٹیج ڈرامے کی کاسٹ میں شامل 35 سالہ اداکار ٹرین کے واش روم میں اپنے ڈائیلاگز کی پریکٹس میں مصروف تھے جب قریب سے گزرنے والے ایک گارڈ نے ان کی آواز سن لی۔ڈائیلاگز میں اسلحے کا لفظ سن کر گارڈ نے حکام کو آگاہ کیا کہ ٹرین کے واش روم میں ایک شخص اسلحے کے بارے میں گفتگو میں مصروف ہے۔حکام تک اس اطلاع کے پہنچنے کی دیر تھی کہ پیرس سے مارسے جانے والی تیز رفتار ٹرین کو اچانک ہی والنس سٹی پر روک دیا گیا۔ٹرین کو روکے جانے کے بعد سیکیورٹی اہلکار فرنچ اداکار کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس اسٹیشن لے گئے تاہم بعد ازاں انہیں کسی بھی الزام کے بغیر رہا کردیا گیا۔واضح رہے کہ نومبر 2015 میں ہونے والے پیرس حملے کے بعد سے اب تک فرانس میں سیکیورٹی کی ہنگامی صورتحال قائم ہے۔فرانس کی نیشنل ٹرین کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ ٹرین گارڈ نے دہشت گردی کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی بھی رسک نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹرین رکوائی۔یاد رہے 2015 کے آخر میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشت گردوں نے 6 مقامات پر حملے کیے تھے۔دھماکوں اور فائرنگ کے یکے بعد دیگرے ان واقعات میں 129 ہلاکتیں ہوئی تھیں جس کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

مزید : بین الاقوامی