آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایس ایس جی ٹریننگ سینٹرتر بیلا کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایس ایس جی ٹریننگ سینٹرتر بیلا کا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایس ایس جی ٹریننگ سینٹرتر بیلا کا دورہ

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ٹریننگ سینٹر تربیلا کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تربیلامیں نائجیرین فورسزکےدستے نے8ہفتوں کی تربیت مکمل کی ،نائجیرین دستہ 26افسران سمیت 440جوانوں پر مشتمل تھا ۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج انسداد دہشت گردی کا وسیع تجربہ رکھتی ہے، دہشت گردی عفریت ہے، اس کے خاتمے کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،دوست ممالک کو انسداد دہشت گردی کی تربیت دینے کے لئے تیارہیں۔

مزید :

قومی -