موزمبیق میں توہم پرست افرادنے تین گنجے مردوں کو قتل کردیامگر کیوں ؟ وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی سرپر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں گے

موزمبیق میں توہم پرست افرادنے تین گنجے مردوں کو قتل کردیامگر کیوں ؟ وجہ ایسی ...
موزمبیق میں توہم پرست افرادنے تین گنجے مردوں کو قتل کردیامگر کیوں ؟ وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی سرپر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں گے

  

ماپوتو(این این آئی)موزمبیق میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جنھوں نے مبینہ طور پر تین گنجے مردوں کو ہلاک کردیا،اسی تناظر میں افریقی ملک موزمبیق میں پولیس نے گنجے مردوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ توہم پرستوں کے حملوں سے ہوشیار رہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موزمبیق میں کچھ توہم پرستوں کا اعتقاد ہے کہ گنجے مردوں کے سر میں سونا ہوتا ہے اور گنجے مردوں کے اعضا سے بنی ہوئی دوا کھانے سے وہ بھی امیر ہو سکتے ہیں۔پولیس نے ملک کے مرکزی ضلع ملانگے میں دو افراد کو گرفتار کیا جہاں تین گنجے مردوں کو ہلاک کر دیا ۔زمبیزیا صوبے کے پولیس سربراہ افانسو ڈائس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کچھ لوگوں کا اعتقاد ہے کہ گنجے مردوں کے سر میں سونا ہوتا ہے اور وہ امیر ہوتے ہیں۔

علاقائی سکیورٹی ترجمان میگویل سیٹانو نے ہلاک کیے گئے گنجے افراد میں سے ایک کا سر تن سے جدا کر لیا گیا اور اس کے جسم کے اعضا کو نکال لیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ ان اعضا کو عطائی ایسے کاہگوں کے لیے تیار کی جانے والی دوا میں استعمال کرتے ہیں جو دولت کے متلاشی ہوتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -