سینئر کھلاڑی سرفراز کے پاس جا کر یہ کام نہیں کر سکتے ،آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے دوران ٹیم مینجمنٹ نے بڑا فیصلہ کر لیا ،اب کوئی بھی سینئر کھلاڑی ۔۔۔

سینئر کھلاڑی سرفراز کے پاس جا کر یہ کام نہیں کر سکتے ،آئی سی سی چیمپینز ٹرافی ...
سینئر کھلاڑی سرفراز کے پاس جا کر یہ کام نہیں کر سکتے ،آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے دوران ٹیم مینجمنٹ نے بڑا فیصلہ کر لیا ،اب کوئی بھی سینئر کھلاڑی ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بر منگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمپینز ٹرافی کے بڑے ایونٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستانی مداحوں کو بڑی خوشخبری دی ہے ۔جیت کے بعد کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی گیم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی تھی بلکہ جو پلان بنا یا اس پر عمل کیا اور کامیابی سے ہمکنار ہوئے ۔نجی نیوز چینل جیونیوز میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سپورٹس جرنلسٹ عبدالماجد بھٹی نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو سرفراز احمد کو مشورے دینے سے روک دیا گیا ہے ۔ڈریسنگ روم کے ماحول سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی ٹیم میں بہت سے کھلاڑی سرفراز احمد سے سینئر ہیں ،ہر کھلاڑی کی گیم سے متعلق اپنی رائے ہوتی ہے ،اگر سینئر کھلاڑی سرفراز احمد پر اپنے مشورے نافذ کریں گے تو میدان میں پرفارمنس اثر انداز ہو سکتی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ ٹیم مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی سینئر کھلاڑی سرفراز کے پاس جا کر مشورے نہیں دے گا لیکن اگر سرفراز کو کسی سے کوئی مشورہ چاہیے تو وہ اسے بلا کر بات کر سکتے ہیں ۔

مزید خبریں :پاکستان کرکٹ کے مداح امان اللہ وزیرانتقال کرگئے

مزید :

کھیل -