پاک،افغان تعلقات کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارت افغانستان میں ریاستی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پاک،افغان تعلقات کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارت افغانستان میں ریاستی دہشت گردی ...
پاک،افغان تعلقات کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارت افغانستان میں ریاستی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے پاکستان اور افغانستان کو قریبی روابط کو فروغ دینا چاہئے لیکن پاک۔افغان تعلقات کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارت افغانستان میں ریاستی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، بھارت ذاتی مفادات کے حصول کے لئے افغانستان کا کندھا استعمال کر رہا ہے جبکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم لوگوں کا قتل عام کر رہا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں.

جرمنی کے شہرکارلسروہ میں انوکھی ترین سائیکلوں کا تہوار منایا گیا

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دو روزہ اجلاس میں پاکستان تنظیم کا مکمل رکن بن جائے گا۔ تنظیم کے تمام رکن ممالک کو علاقائی سلامتی اور علاقائی مسائل کے پرامن حل کے ضمن میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے، وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اس تاریخی موقع پر آستانہ میں موجود ہیں۔ افغانستان گذشتہ 40 برسوں سے بحران اور خانہ جنگی کا شکار ہے اور اس صورتحال کی وجہ سے دہشت گردوں کو وہاں پر قیام کی جگہ ملی، دہشت گردی کی وجہ سے افغانستان کے عوام کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، اسی طرح پاکستان کے عوام کو بھی دہشت گردی سے بہت تکلیف اٹھانا پڑی۔ عدم استحکام کا شکار افغانستان سب سے زیادہ پاکستان کو متاثر کرے گا، پاکستان افغانوں کی قیادت اور سرپرستی میں امن عمل کی حمایت کرتا ہے، افغانستان میں قیام امن کیلئے جاری عمل خوش آئند ہے۔

”ہم کشتی پر نیم برہنہ حالت میں یہ کام رہی تھیں کہ اچانک یہ بے جان چیز آ گئی اور پھر۔۔۔“ 7لڑکیاں ایسی شکایت لے کر عدالت پہنچ گئیں کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

نفیس زکریا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ پاکستان مسلمان ممالک کے درمیان اتفاق و اتحاد پر یقین رکھتا ہے، مسلم دنیا کے اختلافات کے خاتمہ کیلئے پاکستان نے پہلے سے ہی سنجیدہ کوششیں کی ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں