ساورن بانڈز اور بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی، زر مبادلہ کے ذخائر ایک ارب 25 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

ساورن بانڈز اور بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی، زر مبادلہ کے ذخائر ایک ارب 25 ...
ساورن بانڈز اور بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی، زر مبادلہ کے ذخائر ایک ارب 25 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرونی قرضوں پر سود اور ساوورن بانڈ پر لیے گئے قرضوں کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 25 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی ہے ۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے 10 سال قبل ساوورن بانڈز جاری کرکے ڈالرز میں قرضہ لیا تھا جس کی اب ادائیگی کی گئی ہے۔75 کروڑ ڈالر کی ساوورن بانڈز کی ادائیگی کی گئی ہے جبکہ بیرونی قرضوں پر سود سمیت مجموعی طور پر ایک ارب 25 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے جس کے بعد زر مبادلہ ذخائر کا مالی حجم 20 ارب 51 کروڑ 57 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے پاس 15 ارب 70 کروڑ 66 لاکھ جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 81 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

مزید : بزنس