’گنجے لوگوں کو اغواءکرکے اُن کے جسمانی اعضاءکالے جادو کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں‘ پولیس نے وارننگ جاری کردی

’گنجے لوگوں کو اغواءکرکے اُن کے جسمانی اعضاءکالے جادو کیلئے استعمال کئے ...
’گنجے لوگوں کو اغواءکرکے اُن کے جسمانی اعضاءکالے جادو کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں‘ پولیس نے وارننگ جاری کردی

  

مپوتو (نیوز ڈیسک) مردوں کا گنجا پن ایک قدرتی عمل ہے اور دنیا بھر میں کروڑوں گنجے مرد پائے جاتے ہیں لیکن افریقی ملک موزنبیق میں گنجوں پر ایک ایسی قیامت ٹوٹ پڑی ہے کہ بیچارے جان بچانے کے لئے چھپتے پھرتے ہیں۔

دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق موزنبیق میں متعدد گنجے افراد کو قتل کیا جاچکا ہے اور تازہ ترین واقعہ حال ہی میں پیش آیا ہے جس میں دو مزید گنجے مردوں کو وحشیانہ انداز میں قتل کردیاگیا ہے۔ ان میں سے ایک کاسر کٹا ہوا تھا اور اس کے جسم سے متعدد اعضاءنکال لئے گئے تھے۔

بکری کسان کی ایسی چیز کھاگئی کہ زندگی ہی تباہ کرڈالی، ایسا کیا تھا کہ پھر اس کے ساتھ سیلفیاں بنانے کیلئے دور دور سے لوگ جمع ہونے لگے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد دکھ ہوگا

پولیس کا کہنا ہے کہ اس بھیانک جرم کے پیچھے جادو ٹونہ کرنے والوں کا ہاتھ ہے جو گنجے افراد کے جسم سے اعضاءنکال کر انہیں اپنے شیطانی عملیات میں استعمال کرتے ہیں۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران یہ رجحان تیزی سے بڑھا ہے اور اب یہ صورتحال یہ ہے کہ تمام گنجے مردوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ کسی بھی وقت انہیں قتل کیا جاسکتا ہے اور ان کے جسم سے اہم اعضاءنکالے جاسکتے ہیں۔

دارالحکومت مپوتو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پولیس کے ترجمان اناسکو ڈینا نے بتایا ”چند دن پہلے قتل ہونے والے دو گنجے افراد کے قتل کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے، جنہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے مقتولین کے اعضاءنکالنے کیلئے انہیں قتل کیا۔ اس جرم کی بنیادی وجہ یہ بدعقیدہ ہے کہ گنجے افراد کے اعضاءپر کیا جانے والا کالا جادو بے حد کامیاب ثابت ہوتا ہے۔ حالیہ واقعہ ملاوی کی سرحد کے قریب واقع میلانچ کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ قتل ہونے والے دونوں افراد کی عمر تقریباً 40 سال ہے۔ ان میں سے ایک کا سر کٹا ہوا تھا اور جسم سے اہم اعضاءغائب تھے۔ گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کا تعلق موزنبیق سے ہے اور ان کی عمر تقریباً 20 سال ہے۔ انہوں نے اپنے اعترافی بیان میں یہ بھی بتایا ہے کہ قتل کئے گئے ایک افراد کے اعضاءنکال کر شیطانی عملیات کے تنزانیہ اور ملاوی بھیج دئیے گئے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -