افغانستان نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شرکت پر آمادگی ظاہر کردی ، اشرف غنی کی چینی صدر سے ملاقات

افغانستان نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شرکت پر آمادگی ظاہر کردی ، اشرف ...
افغانستان نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شرکت پر آمادگی ظاہر کردی ، اشرف غنی کی چینی صدر سے ملاقات

  


آستانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی ، ملاقات میں کابل نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شرکت پر آمادگی ظاہر کردی۔ دونوں سربراہ قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ہیں، اور ان کے ملاقات بھی اسی اجلاس کے دوران ہوئی ہے۔

چین نے امریکی محکمہ دفاع کی پاکستان میں فوجی اڈے کے قیام کے حوالے سے رپورٹ کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا: چینی میڈیا

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سیکورٹی کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، افغانستان نے چین کے بیلٹ اور روڈ منصوبے میں شرکت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ اس کے قریبی دوست بھارت نے اس منصوبے سے خود کو علیحدہ رکھا ہوا ہے۔دوسری جانب چینی صدر نے افغانستان کو سیکورٹی کی صورت حال بہتر بنانے اور جمہوریت کے فروغ کے لئے اپنا تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی زور دیا۔

مزید : بین الاقوامی