’پورے رمضان میں کسی بھی غیر ملکی سے یہ کام نہیں کروایا جائے گا‘ سعودی حکومت نے اعلان کردیا، سب کے دل جیت لئے

’پورے رمضان میں کسی بھی غیر ملکی سے یہ کام نہیں کروایا جائے گا‘ سعودی حکومت ...
’پورے رمضان میں کسی بھی غیر ملکی سے یہ کام نہیں کروایا جائے گا‘ سعودی حکومت نے اعلان کردیا، سب کے دل جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں گرمی کی شدت عروج کو پہنچ چکی ہے اور ایسے میں مزدوروں کیلئے دھوپ میں کام کرنا تقریباً نا ممکن ہو گیا ہے۔ سعودی وزارت محنت و سماجی ترقی نے اس صورتحال کے پیش نظر مزدوروں سے دوپہر کے وقت دھوپ میں کام کروانے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق تمام کمپنیوں کے لیے لازم ہو گا کہ وہ دوپہر سے لے کر سہہ پہر 3 بجے تک کسی بھی مزدور سے دھوپ میں کام نہ لیں۔ اس پابندی کا نفاذ 15 جون سے ہو جائے گا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ 15 جون سے 15 ستمبر تک جاری رہنے والی پابندی کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین کی صحت کا تحفظ ہے۔ یہ اقدام سیفٹی اینڈ آکوپیشنل ہیلتھ کے تقاضوں کے مطابق ملازمین کی صحت کے تحفظ کے یقین بنانے کے وزارت کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

سعودی عرب کے قوانین کی سرعام دھجیاں اڑانے والی ’باغی‘ لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا، یہ کون ہے اور ایسا کیا کام کردیا کہ ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا؟ جواب جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
وزارت کے ترجمان خالد اباالخیل نے کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کام کے اوقات کو اس طرح ترتیب دیں کہ دوپہر کے وقفے کی پابندی ملحوظ خاطر رہے۔ وزارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ علاقے اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے جس کی بنیادی وجہ درجہ حرارت کا فرق ہے۔ وزارت موسم گرما کے دوران مختلف علاقوں کے حکام سے رابطے میں رہے گی تاکہ ہر جگہ کے درجہ حرارت کی مناسبت سے پابندی کا نفاذ کیا جا سکے۔

مزید :

عرب دنیا -