’تم فکر نہ کرو، یہ سب سے زیادہ ضروری چیز ہم تمہیں دیں گے‘ سعودی عرب اور عرب ممالک سے لڑائی کے بعد قطر کیلئے ایران میدان میں آگیا، سب سے بڑی پیشکش کردی

’تم فکر نہ کرو، یہ سب سے زیادہ ضروری چیز ہم تمہیں دیں گے‘ سعودی عرب اور عرب ...
’تم فکر نہ کرو، یہ سب سے زیادہ ضروری چیز ہم تمہیں دیں گے‘ سعودی عرب اور عرب ممالک سے لڑائی کے بعد قطر کیلئے ایران میدان میں آگیا، سب سے بڑی پیشکش کردی

  


تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمسایہ عرب ممالک کی طرف سے قطع تعلقی کے بعد قطر میں غذائی قلت پیدا ہونی شروع ہو گئی ہے اوراس کے 23لاکھ شہری خوف کا شکار ہو گئے ہیں۔ایسے میں جس ایران کی وجہ سے عرب ممالک نے قطر سے قطع تعلقی کی ہے وہی ایران اس کی مدد کے لیے آگے آ گیا ہے۔ مڈل ایسٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق قطری شہریوں کے خوف و ہراس کا شکار ہونے کی اطلاعات پر ایران نے کہا ہے کہ ’ہم قطر کی تمام غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔“

ایرانی نیشنل یونین فار ایگریکلچر پراڈکٹس کے سربراہ رضا نورانی کا کہنا تھا کہ ”ہم قطر اور دیگر عرب ممالک کے مابین تلخی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ایران، قطر کی تمام زرعی مصنوعات کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم نے مقامی باربردار کمپنیوں کے ساتھ معاملات طے کر لیے ہیں تاکہ غذائی اشیاءکی کھیپ قطر روانہ کی جا سکے۔اس مقصد کے لیے تین جنوبی بندرگاہوں بندر عباس، بوشہر اور بندر لنگاہ پر بھی کام تیز کر دیا گیا ہے۔“

عراق کے شہر موصل کے آسمان پر اچانک ایسا منظر کہ ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا، آسمان میں کیا چیز تھی؟ تصاویر سامنے آئیں تو دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

رضا نورانی کا مزید کہنا تھا کہ ”قطری حکام کے ساتھ خوراک کی اشیاءکی برآمد کے لیے مذاکرات جاری ہیں جو آئندہ ہفتے تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔ ایران اس وقت عرب ریاستوں کو روزانہ 50کنٹینر تازہ پھل اور سبزیاں بھیج رہا ہے۔ نئے معاہدے کے تحت قطر ایران سے زیادہ مقدار میں زرعی مصنوعات، ڈیری مصنوعات اور سمندری خوراک حاصل کر سکے گا۔“

مزید : بین الاقوامی