میں نے اس فلم میں اس وجہ سے کام کیا؟ نواز الدین صدیقی نے بولی ووڈ فلم”مام میں کام کرنے کی اہم ترین وجہ بتا دی
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ اداکارنواز الدین صدیقی فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین سٹار مانے جاتے ہیں، فلم ڈائریکٹرز ان کو اپنی فلموں میں سائن کرنے کے لئے بیتاب رہتے ہیں ۔ انہوں نے آج ریلیز ہونے والی بالی وڈ مووی ” مام“ میں کام کرنے کی اہم ترین وجہ سے بتا دی، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مووی میں کام صرف سری دیوی کے ساتھ کام کی خواہش پوری کرنے کے لئے کیا تھا۔
ایران سے وفاداری ، سعودیہ سے جفاکاری
ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ میں نے فلم ”مام“ میں کام صرف سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پوری کرنے کے لئے ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ سری دیوی کے ساتھ کام کرنا ان کاخواب تھاکیونکہ میں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے سے ہی سوچ رکھا تھا کہ میں سری دیوی میم سے اداکاری سیکھوں گا اور اسی لئے سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کی غرض سے فلم ”مام“ کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ سری دیوی کے ساتھ کام کرنا میری زندگی کا اہم ترین موقع ہے اس فلم سے میں نے بہت کچھ سیکھا اور اپنی فلمی زندگی کا اہم ترین دور دیکھا ہے۔