’مجھے ٹرین کے آنے کا بالکل بھی پتہ نہ چلا کیونکہ اس وقت میں۔۔۔‘ پٹڑی پر چلتی نوجوان لڑکی جسے ٹرین نے نیچے دے دیا لیکن پھر بھی صحیح سلامت بچ گئی، پھر لوگوں نے پوچھا تمہیں آواز کیوں نہ آئی تو ایسا جواب دے دیا کہ جان کر آپ بھی عبرت حاصل کریں گے

’مجھے ٹرین کے آنے کا بالکل بھی پتہ نہ چلا کیونکہ اس وقت میں۔۔۔‘ پٹڑی پر چلتی ...
’مجھے ٹرین کے آنے کا بالکل بھی پتہ نہ چلا کیونکہ اس وقت میں۔۔۔‘ پٹڑی پر چلتی نوجوان لڑکی جسے ٹرین نے نیچے دے دیا لیکن پھر بھی صحیح سلامت بچ گئی، پھر لوگوں نے پوچھا تمہیں آواز کیوں نہ آئی تو ایسا جواب دے دیا کہ جان کر آپ بھی عبرت حاصل کریں گے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک لڑکی ریلوے سٹیشن پر پٹڑی کے اوپر چلتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گئی لیکن خوش قسمتی سے محفوظ رہی۔ جب لوگوں نے پوچھا کہ تمہیں ٹرین آواز کیوں نہ سنائی دی تو لڑکی نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی اس سے عبرت حاصل کریں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر ممبئی کے کرلا ریلوے سٹیشن پر پیش آیا جہاں 19سالہ پرتکشا نتیکر نامی لڑکی پٹڑیاں عبور کرکے ریلوے سٹیشن پر ایک سے دوسری طرف جا رہی تھی کہ اسی اثناءمیں ایک مال بردار ٹرین پہنچ گئی۔ لڑکی کو ٹرین کا اس وقت علم ہوا جب وہ سر پر پہنچ چکی تھی۔ ٹرین کو اتنا قریب دیکھ کر لڑکی بوکھلا گئی اور پہلے آگے پلیٹ فارم کی طرف بھاگی لیکن پھر بھاگ کر واپس نکلنے کی کوشش کی لیکن اتنی دیر میں ٹرین نے اسے ٹکر دے ماری۔

’میں یہ ڈاکومنٹری بنانے بھارت گئی تھی، مجھے ممبئی کے ایک مندر کے مہمان خانے میں ٹھہرایا گیا، میں نے چائے منگوائی جسے پیتے ہی نیند آگئی پھر آنکھ کھلی تو یہ دیکھ کر چیخیں نکل گئیں کہ میرے بستر پر وہ آدمی۔۔۔‘

ٹرین کی ٹکر لگنے سے وہ ٹریک کے درمیان میں جا گری اور ٹرین اس کے اوپر سے گزرنے لگی۔ ڈرائیور نے لڑکی کو ٹکراتے دیکھ کر بریک کھینچ دی تھی چنانچہ دو بوگیاں ہی لڑکی کے اوپر سے گزری تھیں کہ ٹرین رک گئی اور لوگوں نے لڑکی کو ٹرین کے نیچے سے نکال کر ہسپتال پہنچا دیا۔ جب لڑکی سے پوچھا گیا کہ تمہیں ٹرین کی آواز کیوں نہ سنائی دی تو اس نے کہا کہ ”میں نے ہیڈ فون لگا رکھے تھے۔“ رپورٹ کے مطابق لڑکی کو چہرے اور سر پر زخم آئے ہیں تاہم وہ زیادہ شدید نہیں تھے۔ ہسپتال سے اسے طبی امداد دے کر ڈسچارج کر دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -