نبی پاک ﷺ کھجور کو کس چیز میں ملا کر بے حد شوق سے پیتے تھے؟ بنانے کا طریقہ اور فوائد جان کر آپ بھی پورا رمضان اسے اپنی عادت بنالیں گے

نبی پاک ﷺ کھجور کو کس چیز میں ملا کر بے حد شوق سے پیتے تھے؟ بنانے کا طریقہ اور ...
نبی پاک ﷺ کھجور کو کس چیز میں ملا کر بے حد شوق سے پیتے تھے؟ بنانے کا طریقہ اور فوائد جان کر آپ بھی پورا رمضان اسے اپنی عادت بنالیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک میں کئی طرح کے مشروبات استعمال کیے جاتے ہیں جو روزہ داروں کی توانائی بحال کرنے کا کام کرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے مشروب کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو حضوراکرمﷺ اکثر پیا کرتے تھے اور جو طبی فوائد سے لبریز ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کی رپورٹ کے مطابق اس مشروب کا نام ’نبیض‘ ہے۔ یہ کھجور یا کشمش سے انتہائی سادہ طریقے سے بنایا جاتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ مٹھی بھر کشمش یا 6سے 7کھجوریں (عجوہ)لے کر انہیں 6سے 8اونس (تقریباً 235ملی لیٹر) پانی میں رات کو بھگو دیں اور صبح اٹھ کر کھجوریں یا کشمش نکال دیں اور پانی پی لیں۔ اسی طرح صبح کے وقت انہیں بھگو کر رات کے وقت یہ مشروب پی سکتے ہیں۔

سحری میں یہ 10 کھانے کھا کر آپ دن بھر توانا رہ سکتے ہیں
یاد رہے کہ ایک وقت میں کشمش یا کھجور میں سے ایک چیز ہی استعمال کی جا سکتی ہے، دونوں ایک ساتھ نہیں۔ اس کے علاوہ انہیں پانی میں ڈال کر کمرے کے درجہ حرارت پر رکھیں۔ کئی احادیث میں اس مشروب کا ذکر آیا ہے۔ ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ ”اللہ کے پیغمبر ﷺ کے لیے نبیض رات کے وقت تیار کیا جاتا، جو وہ صبح کے وقت اور اگلی رات کواور اس سے اگلی صبح اور اس سے اگلی رات تک پیتے۔ پھر بھی اگر بچ جاتا تو وہ اسے اپنے خادم کو دے دیتے یا پھینک دینے کا حکم دے دیتے تھے۔ (صحیح مسلم)

مزید :

Ramadan News -