سڑک پار کرتی خاتون کو گاڑی کی ٹکر، حادثے کے بعد پاس کھڑے لوگ دیکھتے رہے لیکن کوئی بھی ٹس سے مس نے ہوا اورپھر دیکھتے ہی دیکھتے ایسا خوفناک ترین کام ہوگیا کہ آپ کو بھی اس بے حسی پر رونا آجائے

سڑک پار کرتی خاتون کو گاڑی کی ٹکر، حادثے کے بعد پاس کھڑے لوگ دیکھتے رہے لیکن ...
سڑک پار کرتی خاتون کو گاڑی کی ٹکر، حادثے کے بعد پاس کھڑے لوگ دیکھتے رہے لیکن کوئی بھی ٹس سے مس نے ہوا اورپھر دیکھتے ہی دیکھتے ایسا خوفناک ترین کام ہوگیا کہ آپ کو بھی اس بے حسی پر رونا آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں کوئی حادثہ ہو جائے تو قریب موجود لوگ فوراً سے بیشتر مضروب کی مدد کو پہنچتے ہیں لیکن چین سے ایک ٹریفک حادثے کی ایسی المناک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے کہ راہگیروں کی بے حسی دیکھ کر انسانیت سے ہی اعتبار اٹھ جائے۔ شنگھائسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ دردناک واقعہ صوبے ہینان کے شہر زومیدیان کے ایک چوراہے پر پیش آیا جہاں ایک خاتون سڑک عبور کر رہی ہوتی ہے۔ سڑک پر کچھ آگے آ جانے کے بعد کچھ گاڑیاں آ جاتی ہیں اور خاتون وہیں سڑک کے درمیان میں رک جاتی ہے۔ اسی اثناءمیں پیچھے سے ایک گاڑی آتی ہے اور انتہائی کم رفتار کے باوجودڈرائیور کو سامنے خاتون نظر نہیں آتی اور وہ اسے کچل کر نکل جاتا ہے۔

’مجھے یاد نہیں آرہا تھا کل رات گھر کیسے پہنچا پھر اپنے موبائل میں تصاویر کا فولڈر کھولا تو ہوش اُڑگئے، اس میں 2 پولیس والے مجھے۔۔۔‘
گاڑی کی ٹکر سے خاتون سڑک پر گر کر بے سدھ لیٹی ہوتی ہے۔ اس دوران کئی گاڑیاں اور کئی پیدل مردوخواتین اس کے قریب سے گزرتے ہیں لیکن کوئی بھی اس کی مدد کو آگے نہیں آتا۔ خاتون کئی بار سر اٹھانے کی کوشش کرتی ہے لیکن کسی گہری چوٹی کی وجہ سے اٹھ نہیں پاتی۔ چند منٹ اسی حالت میں پڑنے رہنے کے بعد ایک اور تیز رفتار کار آتی ہے اور اسے کچلتی ہوئی گزر جاتی ہے۔ راہگیروں کی بے حسی کے سبب دوسری بار کچلے جانے سے خاتون کی موت واقع ہو جاتی ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کو کچلنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ پر اس حادثے کی ویڈیو کو اب تک 60لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اکثر صارفین راہگیروں کے اس سفاک روئیے پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -