وی آئی پی مووومنٹ کیلئے وفاقی دارالحکومت میں غیر ضروری روٹ لگانے پر پابندی عائد

وی آئی پی مووومنٹ کیلئے وفاقی دارالحکومت میں غیر ضروری روٹ لگانے پر پابندی ...
وی آئی پی مووومنٹ کیلئے وفاقی دارالحکومت میں غیر ضروری روٹ لگانے پر پابندی عائد

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وی آئی پی مووومنٹ کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں غیر ضروری روٹ لگانے پر پابندی عائد کر دی۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سڑکوں اور چوراہوں پر پولیس کے جوانوں کو کھڑا کرنے کی بجائے سیکیورٹی کے جدید طریقہ کار برو¿ے کار لاتے ہوئے وی آئی پیز کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی اور سخت سردی میں گھنٹوں پولیس اہلکاروں کو سڑکوں پر کھڑا رکھنا کسی طور مناسب نہیں ہے۔

مزید : اسلام آباد