ترکی سے فوجی دستے خطے کی حفاظت کیلئے آ رہے ہیں ،بحران کا کبھی بھی فوجی حل نہیں ہوگا :قطری وزیر خارجہ

ترکی سے فوجی دستے خطے کی حفاظت کیلئے آ رہے ہیں ،بحران کا کبھی بھی فوجی حل نہیں ...
ترکی سے فوجی دستے خطے کی حفاظت کیلئے آ رہے ہیں ،بحران کا کبھی بھی فوجی حل نہیں ہوگا :قطری وزیر خارجہ

  


دو حہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترکی کی جانب سے جلد از جلد اپنے تین ہزار فوجی قطر ایئر بیس پر پہنچانے کے اعلان کے بعد قطر کا موقف بھی سامنے آ گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ ترک سے فوجی دستے خطے کی حفاظت کیلئے آ رہے ہیں اور قطر میں امریکی بیس کے کام میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی ۔قطری وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ قطر خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو ٹھیک کرنے کیلئے اپنی خارجہ پالیسی بدلنے کیلئے تیار نہیں ہے اور نہ ہی اس پر کو ئی سمجھوتہ کیا جاسکتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق قطری وزیر خارجہ نے کہاہے کہ بحران کا کبھی بھی کوئی فوجی حل نہیں ہو گا ،قطرکی فوج میں تبدیلی نہیں ہوئی نہ ہی فوجی دستے کہیں بڑھائے گئے۔ ان کا کہناتھا کہ متحدہ عرب امارات کی 40فیصد توانائی قطر کی قدرتی گیس پر انحصار کرتی ہے ،یو اے ای تجارتی پوزیشن کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کر رہاہے۔انہو ںنے کہا کہ کسی دشمن ملک سے بھی ایسی جارحانہ کارروائیوں کا سامنا نہیں ہوا ہے ، خوراک،اشیاخوردونوش کی صورتحال سے پریشان نہیں،ایسے رہ سکتے ہیں۔

قطری وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ ابھی تک کوئی واضح مطالبات سامنے نہیں آئے ہیں ،بحران کاسفارتی حل اب بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے،خلیجی بحران پورے خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے،ہمیں تنہاکیاجارہاہے کیونکہ ہم کامیاب اور ترقی کررہے ہیں۔

مزید : عرب دنیا /اہم خبریں


loading...