پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی تین وکٹیں اڑا دیں

پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی تین وکٹیں اڑا دیں
پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی تین وکٹیں اڑا دیں

  


ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی تحریک انصاف سے ان کی وکٹیں اڑا کر ’بدلہ ‘لے لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے تین رہنماﺅں ملک حسن راں ،سابق ایم پی اے ملک عباس راں اور ملک ارشد راں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

پی ٹی آئی ارکان کی پی پی میں شمولیت کے موقع پر سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے۔ گزشتہ دنوں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بعد پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے نتھیا گلی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں