کالعدم تنظیم داعش کا کوئٹہ سے اغواءکیے جانے والے دونوں چینی شہریوں کو قتل کرنے کا دعویٰ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کالعدم تنظیم داعش نے دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے کوئٹہ سے اغواءکیے جانے والے دو چینی اساتذہ کو قتل کر دیا ہے ۔
نجی انگریزی اخبار ’پاکستان ٹو ڈے ‘ نے عماق نیوزایجنسی کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ دونوں چینی شہریوں کو کوئٹہ سے 24مئی کودو افراد نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے اغواءکیا تھاجنہیں کالعدم تنظیم نے قتل کر دیاہے۔
واضح رہے کہ چینی شہریوں کو پلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاو¿ن سے اغواءکیا گیا تھا ،چینی شہری اس علاقے میں رہائش پذیر تھے ۔ چینی باشندے ایک لینگویج سینٹر میں چینی زبان پڑھاتے تھے۔ذرائع کا کہناہے کہ وہ خریداری کے لیے مارکیٹ سے واپس آرہے تھے کہ ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے انھیں روکا۔مسلح افراد نے تینوں کو اغوا کرنے کے لیے ان کو گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی لیکن ایک چینی خاتون بچ نکلی۔تاہم مسلح افراد ایک مرد اور ایک خاتون کو اغوا کرکے نامعلوم کی جانب لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔