پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور بی او پی کے مابین معاہدہ، اراضی کے کمپیوٹرائزڈ نظام کی وجہ سے پٹواریوں سے نجات حاصل کرلیں گے:شہباز شریف

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور بی او پی کے مابین معاہدہ، اراضی کے کمپیوٹرائزڈ ...
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور بی او پی کے مابین معاہدہ، اراضی کے کمپیوٹرائزڈ نظام کی وجہ سے پٹواریوں سے نجات حاصل کرلیں گے:شہباز شریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے دیہی آبادی کا اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر کے ایک انقلابی اقدام کیا ہے او راب گرداوری کے نظام کو بھی کمپیوٹرائزڈ کرنے کا پروگرام بنایا گیاہے -انہوںنے کہاکہ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے جدید نظام سے پٹواری کلچر کا خاتمہ ہوگیاہے اور گرداوری کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے سے پٹواری کو ہمیشہ کے لئے خدا حافظ کہہ دیں گے-پٹواری کی مرضی ہوگی کہ وہ سرکاری ملازمت میں رہنا چاہتا ہے یا پھر لوٹا ہوا پیسہ سرکاری خزانے میں جمع کرا کے نجی زندگی گزارنا چاہتا ہے -

پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی تین وکٹیں اڑا دیں

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور بینک آف پنجاب کے مابین معاہدے پر دستخط کئے ہیںجس کے تحت بینک آف پنجاب کی تمام برانچوں میں اراضی سنٹرز کے کاﺅنٹر کھلیں گے اور ان اراضی سنٹرز پر شہریوں کو فرد کے حصول او راراضی کے دیگر معاملات کے بارے میں تمام سہولتیں ملیں گی-وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے- پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال اور بینک آف پنجاب کے گروپ ہیڈ ریٹیل اینڈ کیش مینجمنٹ احمد شاہ دورانی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور پنجاب بینک کے مابین طے پانے والے معاہدہ خوش آئندہے او ر اس معاہدے پر عملدرآمد سے خدمات کے دائرہ کار میں وسعت آئے گی او ر لوگوں کو اپنی اراضی کی دستاویزات کے حصول میں مزید آسانیاں پید ا ہوںگی۔ اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کرنے سے عام کسانو ںکو فائدہ پہنچا ہے اور کرپٹ نظام کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو گیاہے -انہوں نے کہاکہ پنجاب لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم صوبے کی 143تحصیلوں میں پوری طرح آپریشنل ہے او رعوام کی سہولت کے لئے بنائے گئے خدمت سنٹرز بھرپو رانداز سے کام کر رہے ہیں-محدود خدمت سنٹرز ہونے کے باعث ان پر عوام کا رش بڑھ گیاہے ،اس لئے اس نظام کو آﺅٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جس کا آغاز آج بینک آف پنجاب کے ساتھ طے پانے والے معاہدے سے ہوگیاہے-خدمت سنٹرز پر آنے والے اضافی لوڈ کے مسئلے کے حل او رعوام کی سہولت کے لئے خدمت کے دائرہ کار کو شفاف طریقے سے وسعت دینے کا پروگرام دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

کالعدم تنظیم داعش کا کوئٹہ سے اغواءکیے جانے والے دونوں چینی شہریوں کو قتل کرنے کا دعویٰ

شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں بلا خوف و تردید کہہ سکتاہوں کہ پاکستان میں کہیں بھی ایسا نظام موجود نہیں ہے تاہم ،ہم سندھ ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو تعلیم ،صحت سمیت دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کررہے ہیں -انہوںنے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ پنجاب حکومت نے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں صوبے میںلینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم نافذ کیاہے،جس سے کسانوں کو فائدہ پہنچ رہاہے او راب پنجاب بینک کے ساتھ معاہدہ طے پانے سے کسانوں کو مزید سہولت ملے گی او روہ اب بینکوں سے آسانی سے لین دین کر سکتے ہیں۔ اس جدید نظام نے گندم خریداری مہم میں بھی بھرپور مدد کی ہے اور سیلاب کے دوران نقصانات کی تلافی کے معاوضے کی ادائیگی کے لئے بھی اس نظام سے فائدہ اٹھایا گیا-انہوںنے کہاکہ پٹوار کلچر کے خاتمے کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں-گرداوری کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کر کے پٹواری کا ہر قسم کا کردار ختم کردیا جائے گا-انہوں نے کہاکہ ربیع اور خریف کی فصلو ں کے دوران گرداوریاں بنائی جاتی ہیںاور رواں گندم خریداری مہم کے دوران پٹواری کی گرداوریو ں کو خود کار نظام کے ذرےعے چیک کیا گیا تو اس میں 17ہزار ناموں کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔

مزید :

لاہور -