ہمیں روٹی دینے والوں کی زندگی اجیرن ہے، حکمران اپنے گریبان میں جھانکیں: نانا پاٹیکر

ہمیں روٹی دینے والوں کی زندگی اجیرن ہے، حکمران اپنے گریبان میں جھانکیں: نانا ...
ہمیں روٹی دینے والوں کی زندگی اجیرن ہے، حکمران اپنے گریبان میں جھانکیں: نانا پاٹیکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر بھارتی کسانوں کے حق میں میدان میں اتر آئے انہوں نے بھارتی سیاستدانوں کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں روٹی دینے والوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے ، بھارتی حکمران اپنی گریبانوں میں جھانکیں اور کسانوں کا استحصال بند کریں۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور بی او پی کے مابین معاہدہ، اراضی کے کمپیوٹرائزڈ نظام کی وجہ سے پٹواریوں سے نجات حاصل کرلیں گے:شہباز شریف
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مہارشٹر میں جاری کسانوں کی کئی روزہ ہڑتال اور مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ کے واقعے کے بعد معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر کسانوں کی حمایت میں کھڑے ہوگئے ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہا ئی تکلیف دہ بات ہے کہ ہم اپنے پالنے والوں کا بری طرح سے استحصال کر کے ان کی جانوں کے دشمن بنے ہوئے ہیں جو ہمارے حکمرانوں کے لئے بھی شرمندگی کا مقا م ہے۔ میں کسانوں کے ساتھ کھڑا ہو ں اور ان کے مطالبات کی بھر پور حمایت کرتا ہوں۔ کسانوں کو ان کی محنت کی پوری رقم نہیں دی جاتی اور کسان قرضوں تلے دب کر رہ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ چھوٹے کسانوں کو قرضے سمیت دیگر مراعات دے کر ان کی خوشحالی کے لئے اقدامات کئے جا سکتے ہیں ۔

مزید :

تفریح -