چمیئنز ٹرافی، بھارت کو عبرتناک شکست،پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا ہوا آسان،بس سری لنکا کو دینا ہو گی شکست

چمیئنز ٹرافی، بھارت کو عبرتناک شکست،پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا ہوا ...
چمیئنز ٹرافی، بھارت کو عبرتناک شکست،پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا ہوا آسان،بس سری لنکا کو دینا ہو گی شکست

  


برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن) چمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے بلے بازوں کی جانب سے بھارتی باﺅلرز کی دھلائی کے بعد بھارت کی عبرتناک شکست نے اگلے میچز کو تما م ٹیموں کے لئے ایک کڑا امتحان بنا دیا ہے۔ جو بھی ٹیم اگلے میچز جیتے گی وہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی شرمناک شکست کے بعد چمپیئنز ٹرافی میں صورت حال واضح ہوگئی ہے، گروپ بی کی تمام ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوچکے ہیں، اگر پاکستان سری لنکا پیرروز ہونے والے ٹاکرے میں شکست دینے میں کامیاب ہو جاتاہے تو سیدھا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا جبکہ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے قبل سیریز میں ہرا چکاہے اور اب مقابلہ ماہرین کی نظر میں آسان لگتاہے اور پاکستان کی جیت کے امکانات بھی روشن ہیں جبکہ دوسری جانبانڈیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے میچ میں جو بھی ٹیم فاتح قرار پائے گی وہ بھی سیدھی جائے گی سیمی فائنل میں۔

اسرائیل ، امریکہ گٹھ جوڑ مسلمانوں کو لڑا رہا ہے، پاکستان کو خلیجی ریاستوں کی دراڑیں مٹانے کے لئے کردار ادا کرنا چاہئیے: سراج الحق

مزید : کھیل /اہم خبریں