سری لنکا نے کی بھارتی باولرز کی دل کھول کر دھلائی،صرف تین وکٹوں کے نقصان پر میچ کیا اپنے نام

سری لنکا نے کی بھارتی باولرز کی دل کھول کر دھلائی،صرف تین وکٹوں کے نقصان پر ...
سری لنکا نے کی بھارتی باولرز کی دل کھول کر دھلائی،صرف تین وکٹوں کے نقصان پر میچ کیا اپنے نام

  

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی باﺅلرز کا مذاق اڑانے والے بھارتیوں کا سری لنکن بلے بازوں نے بھرکس نکال دیا، سری لنکا نے بھارت کا پہاڑ جیسا ہدف رائی کا پہاڑ بنا دیا۔ بھارتی باﺅلنگ اٹیک سری لنکن بلے بازو کے سامنے بے بس رہا۔ یوں سری لنکا نے جیت بھارتی جبڑوں سے چھین لی۔

چمیئنز ٹرافی، بھارت کو عبرتناک شکست،پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا ہوا آسان،بس سری لنکا کو دینا ہو گی شکست

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے بادشاہ کہلانے والی بھارتی ٹیم کا باﺅلنگ اٹیک سری لنکا کے سامنے لاچار اور بے بس ہوگیا۔ ببنیش کمار 10 اوورز میں 54رنز دے کر محض ایک شکار کر سکے۔ امیش یادیو شکار تو کوئی نہیں کرسکے لیکن بھارت کے لئے مہنگے ترین باﺅلر ثابت ہوئے اور سری لنکن بلے بازوں نے ان کے باﺅلنگ اٹیک کے آگے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے67رنز سمیٹے، جسپریت بمبرا کا پریت بھی بھارت کے کام نہ آیا اور وہ بھی کوئی شکار نہ کرسکے اور 10اورز میں52رنز دے بیٹھے۔ باردیک پانڈیا کا جادو بھی کام نہیں آیا اور سری لنکن بلے بازوں نے ان کے اٹیک کو ڈی ٹریک کرتے ہوئے51رنز سمیٹے، روینڈر جڈیجا بھی باقی باﺅلرز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 6اورز میں 52رنز دے بیٹھے اور کوئی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔کیدر جادیو بھی 3اورز میں18جبکہ کوہلی بھی3اورز میں17رنز دے بیٹھے۔

مزید :

کھیل -