آستانہ : وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر کے درمیان طویل ملاقات ختم

آستانہ : وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر کے درمیان طویل ملاقات ختم
آستانہ : وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر کے درمیان طویل ملاقات ختم

  

آستانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قازقستان میں وزیر اعظم نوازشریف اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات ختم ہو گئی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر کے درمیان قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والی ملاقات ختم ہو گئی ، ملاقات افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر ہوئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماﺅں میں ملاقات 30منٹ شیڈول تھی جو ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی ۔ وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کسی ملک کیخلاف اپنی سر زمین استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیگا ۔

سری لنکا نے کی بھارتی باولرز کی دل کھول کر دھلائی،صرف تین وکٹوں کے نقصان پر میچ کیا اپنے نام

ملاقات کے بعد صحافیوں نے افغان صدر سے سوال کیا کہ وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کیسی رہی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہماری ملاقات ہمیشہ ہی اچھی رہتی ہے ۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -