چھوٹے سائیں کو سیاسی زکام ہوگیا ہے، بلاول بھٹو ملتان میٹرو میں سفر کرے ٹکٹ کے پیسے ہم دیں گے: حکومت

چھوٹے سائیں کو سیاسی زکام ہوگیا ہے، بلاول بھٹو ملتان میٹرو میں سفر کرے ٹکٹ کے ...
چھوٹے سائیں کو سیاسی زکام ہوگیا ہے، بلاول بھٹو ملتان میٹرو میں سفر کرے ٹکٹ کے پیسے ہم دیں گے: حکومت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بھٹو کی پیپلزپارٹی زرداری اینڈ کو میں بدل گئی ہے اور جیالے بلاول اور ان کے بابا سے مایوس ہو چکے ہیں۔ چھوٹے سائیں کو سیاسی زکام ہوگیا ہے۔ میٹروبس ملتان کے ماتھے کا جھومر ہے۔ بلاول میاں ملتان میٹرو میں سفر کریں ٹکٹ کے پیسے ہم دے دیں گے۔

اشرف غنی کی درخواست پر وزیر اعظم پاکستان کل افغان صدر سے ملاقات کریں گے
حکومت پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد خان بلاول بھٹوزرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے چھوٹے سائیں کو بھی سیاسی زکام ہو گیا ہے، سکیورٹی کی آڑ میں بلاول بھٹو اپنے ناکام دورہ ملتان پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں،دراصل چھوٹے سائیں ابا میاں کی طرح دوسروں پر تنقید کر کے اپنی سیاسی ناکامیاں چھپانے میں ماہر ہو چکے ہیں، دراصل ملتان میں ننھے منھے جلسے کر کے بلاول اپنا دل بہلا رہے ہیں۔ بلاول جھوٹ بول کر اور شور مچا کر پنجاب کے کاشتکاروں کی ہمدردیاں سمیٹنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہیں سندھ کا مایوس اور بدحال کاشتکار نظر نہیں آتا۔ اگر کسانوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو بلاول اندرون سندھ کا رخ کریں۔ ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کو 100ارب روپے کا کسان پیکج دے رہی ہے جس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ حکومت پنجاب کا ”پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے“ اپنی مثال آپ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بلاول جنوبی پنجاب کی بات کر کے عصبیت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت جنوبی پنجاب کی آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل ان پر نچھاور کر رہی ہے۔

مزید :

لاہور -