نواز شریف کی بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات، دونوں رہنماﺅں کا مصافحہ، خیریت دریافت

نواز شریف کی بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات، دونوں رہنماﺅں کا مصافحہ، خیریت ...
نواز شریف کی بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات، دونوں رہنماﺅں کا مصافحہ، خیریت دریافت

  

آستانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )قازقستان میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے گرمجوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی۔

اشرف غنی کی درخواست پر وزیر اعظم پاکستان کل افغان صدر سے ملاقات کریں گے

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے قازقستان کے شہر آستانہ میں جاری ایک کلچرل میلے کے دوران پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی،دونوں رہنماﺅں نے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا ۔جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نواز شریف سے ان کی والد ہ اور فیملی کی خیریت دریافت کی، جوابا وزیر اعظم نواز شریف نے بھی مودی کی خیریت دریافت کی جبکہ دونوں رہنما مصافحہ کرتے ہوئے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔دونوں رہنماﺅں کی یہ ایک غیر رسمی ملاقات تھی۔ تاہم دونوں ممالک کے دفاتر خارجہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔جبکہ پاکستان اور بھارت نے دونوںرہنماﺅں کے درمیان ملاقات کے امکانات کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ آستانہ میں دونوں رہنماﺅں کی کوئی بھی ملاقات طے نہیں ہوئی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -