رمضان المبارک میں پھلوں کی مہنگائی، عدالت نے ڈی سی اور ڈائریکٹر فوڈ کو طلب کر لیا

رمضان المبارک میں پھلوں کی مہنگائی، عدالت نے ڈی سی اور ڈائریکٹر فوڈ کو طلب کر ...
رمضان المبارک میں پھلوں کی مہنگائی، عدالت نے ڈی سی اور ڈائریکٹر فوڈ کو طلب کر لیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پھلوں کی قیمتوں میں ناجائزاضافے اورپھل مافیاکے خلاف کاروائی کے لئے دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر،ڈائریکٹر فوڈ اور تحفظ صارف کونسل کے نمائندہ کو عدالت میں جواب سمیت طلب کر لیاہے۔جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔

نواز شریف کی بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات، دونوں رہنماﺅں کا مصافحہ، خیریت دریافت

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور میں پھلوں کی گراں فروشی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ منافع خوروں نے دوہرے منافع کے لئے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پھلوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کر رکھا ہے۔ پھل مافیا انتظامیہ کی جانب سے پھلوں کی مقرر کردہ قیمتوں پر پھل فروخت کرنے کی بجائے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ بھی پھل مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔

جے آئی ٹی کی تفتیش کے دوران حسین نواز کیلئے ایمبولینس کس نے بھجوائی؟ حکومتی وزیر نے ایسا دعویٰ کردیا کہ آپ بھی سر پکڑ لیں گے

عدالت میں دائر درخواست میں انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیتے ہوئے پھلوں کی قیمتوں میں کمی کرنے کے احکامات صادر کرے۔مئیر لاہور بیرون ملک موجودگی کی بناءپر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے ڈپٹی کمشنر،ڈائریکٹر فوڈ اور تحفظ صارف کونسل کے نمائندہ کو عدالت میں جواب سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت 9 جون تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

لاہور -