کالا باغ ڈیم کیس ، ہائی کورٹ نے واپڈا کے وکیل کو جواب داخل کرنے کے لئے مہلت دے دی

کالا باغ ڈیم کیس ، ہائی کورٹ نے واپڈا کے وکیل کو جواب داخل کرنے کے لئے مہلت دے ...
کالا باغ ڈیم کیس ، ہائی کورٹ نے واپڈا کے وکیل کو جواب داخل کرنے کے لئے مہلت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کالا باغ ڈیم بنانے سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر واپڈا کے وکیل کوجواب داخل کرانے کے لئے2ہفتوںکی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

نواز شریف کی بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات، دونوں رہنماﺅں کا مصافحہ، خیریت دریافت
جسٹس شاید کریم نے اے کہ ڈوگر کی درخواست پر سماعت شروع کی تودرخواست گزار، نے عدالت کو بتایا کہ 2012ءمیں ہائیکورٹ نے کالا باغ ڈیم سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا جبکہ5سال گزارنے کے باجود عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت کالا باغ ڈیم سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے واپڈا کے وکیل نے جواب فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجوہات کا پوچھا تو وکیل نے جواب داخل کرانے کے لئے مہلت طلب کی جس پرفاضل جج نے 2ہفتوں میں جواب داخل کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید :

لاہور -