لاہور پریس کلب میں تیسری سالانہ محفلِ حْسن قرأت و نعت  آج ہو گی ،عمرہ کے 4 ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے

لاہور پریس کلب میں تیسری سالانہ محفلِ حْسن قرأت و نعت  آج ہو گی ،عمرہ کے 4 ...
لاہور پریس کلب میں تیسری سالانہ محفلِ حْسن قرأت و نعت  آج ہو گی ،عمرہ کے 4 ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے معزز ممبران کے لئے  آج 23 رمضان المبارک 8 جون بروز جمعہ رات9:00 بجے نثار عثمانی آڈیٹوریم میں " تیسری سالانہ محفلِ حْسن قرأت و نعت" کا انعقاد کیا ہے،جس کی صدارت سید سلمان گیلانی کریں گے جبکہ ڈاکٹر حافظ شبیر احمد (ایم ڈی ایجوکیٹرز شکرگڑھ)، شیخ ارسلان (لنک انٹرنیشنل)اورحافظ ظہیراعوان (لائف ممبر) مہمانان خصوصی ہوں گے۔

محفل میں قاری اکمل الحسن، حافظ عبدالقدوس عبدالخالق کویتی، قاری داؤد نقشبندی، قاری عطا المنان وارثی، قاری نعمان حنفی، مفتی امداد اللہ فرید اور قاری محمد علی تلاوت قرآن پاک پیش کریں گے جبکہ سید سلمان گیلانی، حافظ مرغوب احمد ہمدانی، مفتی شہباز عالم فاروقی(چیئرمین بزم حسان)، الحاج شہزاد حنیف مدنی، محمد ذیشان ربی، حافظ حماد الرحمن قادری، حافظ نیئر مختار احمد مدنی ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ اس موقع پرہال میں موجود معزز ممبرز میں 2 ، خواتین ممبرز میں 1 اور کلب ملازمین 1 عمرہ کا ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیا جائے گا، پروگرام کے اختتام پر سحری کااہتمام بھی ہوگا۔قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لئے معزز ممبر کا ہال میں موجود ہونا ضروری ہے تاہم خواتین ممبرز ہال میں موجودگی سے مستثنیٰ ہوں گی۔قرعہ اندازی میں شامل ہونے کیلئے شناختی کارڈ کی کلب آفس سے تصدیق شدہ کاپی لانا ضروری ہے جبکہ خواتین ممبرز اپنے شناختی کارڈ کی کاپی محفل کے آغاز تک کلب آفس میں جمع کروا سکتی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...