چین میں ایک ایسے راستے کا انکشاف جو 50کروڑ سال قبل ایک مخلوق نے بنایا تھا

چین میں ایک ایسے راستے کا انکشاف جو 50کروڑ سال قبل ایک مخلوق نے بنایا تھا
چین میں ایک ایسے راستے کا انکشاف جو 50کروڑ سال قبل ایک مخلوق نے بنایا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چائنہ میں 50کروڑ سال قدیم مخلوق کے قدموں سے بننے والے ایک راستے کا انکشاف ہوا ہے جوایک قدیم پہاڑی سلسلے پر دو قطاروں کی شکل میں موجود ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کی جانب سے ان نشانات کو خطہ ارضی کے معرض وجو د میں آنے کے وقت پائی جانیوالی قدیم مخلوق کے پاﺅں کے نشانات قرار دیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ان نشانات کا سراغ چائنہ کے جنوبی پہاڑی سلسلے میں ملا ہے ۔یہ نشانات دو قطاروں میں پائے گئے۔ ان کی ساخت سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک ایسی مخلوق کے پاﺅں کے نشانات ہیں جو لمبی ٹانگیں رکھتی تھی ۔ان نشانات پر تحقیق کرنیوالی ٹیم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جس مخلوق کے قدموں کے یہ نشانات ہیں وہ جوڑوں کی شکل میں رہتی تھی اور اس کا تسلسل کسی نہ کسی صورت میں کرہ ارض پر آج بھی موجود ہے ۔اس مخلوق کی ٹانگیں لمبی تھیں جن پر یہ اپنا جسم فضاءمیں معلق رکھتی اور ان ٹانگوں کی مدد سے یہ مخلوق اپنے جسم کو مختلف سمتوں میں موڑ بھی سکتی تھی ۔جن چٹانوں پر اس مخلوق کے قدموں کے نشانات پائے گئے ہیںوہ 55کروڑ سال پرانی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -