شار خ خان کی کزن نور جہاں پشاور کے کس حلقہ سے الیکشن لڑیں گی ، خود میدان میں آ گئیں ،واضح اعلان کر دیا

شار خ خان کی کزن نور جہاں پشاور کے کس حلقہ سے الیکشن لڑیں گی ، خود میدان میں آ ...
شار خ خان کی کزن نور جہاں پشاور کے کس حلقہ سے الیکشن لڑیں گی ، خود میدان میں آ گئیں ،واضح اعلان کر دیا

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پشاور میں رہائش پذیر کزن نور جہاں نے عام انتخابات 2018 میں جنرل نشست پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا،نور جہاں نے بتایا کہ وہ پی کے 77 سے الیکشن لڑیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نور جہاں سیاست میں کئی سالوں سے سرگرم ہیں، ان کا تعلق تو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے ہے تاہم اس مرتبہ وہ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنی انتخابی مہم بھی شروع کر رکھی ہے نور جہاں اس سے قبل کونسلر بھی رہ چکی ہیں۔ پشاور کے تاریخی محلہ شاہ ولی قتال کی رہائشی نور جہاں کی وجہ شہرت بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی کزن ہونا ہے۔ شاہ رخ خان کی چچازاد بہن نور جہاں نے بتایا کہ وہ پی کے 77 سے الیکشن لڑیں گی۔ نور جہاں نے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی سے کچھ ناراضگی کی وجہ سے انہوں نے ٹکٹ نہیں مانگا اور وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گی۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...