انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے 4ماہ میں 333ارب روپے منتقل

انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے 4ماہ میں 333ارب روپے منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) سال 2018ء کی پہلی سہ ماہی میں جنوری تا مارچ کے دوران موبائل بینکنگ کی ٹرانزیکشنز میں گزشتہ سال2017ء کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 4گنا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 5.9ملین ٹرانزیکشنز کے ذریعے 113 ارب روپے کا لین دین کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 31مارچ 2018ء کو ختم ہونے والے سال کے دوران موبائل بینکنگ کے صارفین کی تعداد میں دوگنا اضافہ سے صارفین کی تعداد 3.11ملین تک بڑھ گئی جبکہ 45 مختلف کمرشل بینکوں میں سے صرف 20کمرشل بینک ہی اپنے صارفین کو موبائل بینکنگ کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ ایس بی پی کے مطابق گزشتہ سال کے مقاسبلہ میں رواں سال 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران انٹرنیٹ بینکنگ کی ٹرانزیکشنز میں 24 فیصد کے اضافہ سے ٹرانزیکشنز کی تعداد 8.4 ملین تک پہنچ گئی جن کے ذریعے 333 ارب روپے کا لین دین کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -