کاشتکارسورج مکھی کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں،زرعی ماہرین

کاشتکارسورج مکھی کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات یقینی ...

قصور (اے پی پی) ماہرین زراعت نے سورج مکھی کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سورج مکھی کی بہترپیداوارکے حصول کیلئے اسے مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں کیونکہ موسم گرما کی شدت کے باعث سورج مکھی کی فصل پر بیماریوں کا حملہ ہوسکتاہے جس سے پتوں کے جھلساؤ کے باعث عمل زیرگی رک جاتاہے اور پیداوار بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پتوں کے جھلساؤکی بیماری کیوجہ سے پتوں پر گہرے خاکی اور سیاہ رنگ کے دھبے نمودار ہونا شروع ہو جاتے ہیں

اور دھبوں سے اردگردکا حصہ بھی خشک ہوجاتاہے جس کے بعد یہ پتے گرجاتے ہیں۔ا نہوں نے بتایا کہ جڑاورتنے کی سڑن کی بیماری پودے کے تنے کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں جس سے تنے کا نچلا حصہ سوکھ جاتاہے اور سورج مکھی کے پھول بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کی فصل پرکڑی نظررکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ بیماری یا کسی کیڑے کا حملہ ہوتے ہی اس کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنایاجاسکے۔

مزید : کامرس