برآمدات بڑھنے سے ملکی معیشت میں استحکام ممکن‘ شازیہ سلیمان

برآمدات بڑھنے سے ملکی معیشت میں استحکام ممکن‘ شازیہ سلیمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رہنماء و سابق صدر شازیہ سلیمان نے کہا ہے کہ برآمدات بڑھنے سے ملکی معیشت میں استحکام آ سکتا ہے لہذا ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے حکومت پیدواری لاگت کم کرواکر برآمد کنند گان کو حریف ممالک کی مسابقت کے قابل بنائے جبکہ کاروباری خواتین کو ریلیف دے کر ملکی معیشت میں استحکام اور نئی منڈیوں تک رسائی دے کر برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جس کے لیے وزارت تجارت کو کاروبای خواتین کے لیے مثبت اقدامات اٹھانا ہو نگے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ شازیہ سلیمان نے کہا کہ صنعتی کلچر کو فروغ دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے تمام برآمدی صنعتوں کو گیس و بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستشنی قرار دے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے پاس ایکسپورٹرز کے پھنسے ہوئے 240ارب روپے سے زائد کے سیلز ٹیکس ‘ کسٹمز ری بیٹ ریفنڈز کلیمز کی بلا امتیاز اور غیر جانبدارنہ فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے، ٹیکسٹایل انڈسٹری متاثر ہونے سے بیرنگ سیکٹر شعبہ بھی ریکوری کی شرح کا گراف انتہائی کم ہونے سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔

دوسری جانب سابق حکومت نے بھی کاروباری خواتین کے لیے کوئی اقدامات نہ کیے ہیں جس سے برآمدات میں کمی اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو ئے ہیں۔

مزید :

کامرس -