تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا‘ انڈیکس میں 196پوائنٹس کمی

تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا‘ انڈیکس میں 196پوائنٹس کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ کئی روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس100انڈیکس کی 44100، 44000کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا، سرمایہ کاری مالیت میں33ارب33کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 1.69 فیصدزائد جبکہ60.22فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بیکنگ، توانائی، کیمکل،سیمنٹ اور دیگرسیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 44333پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملک میں عام انتخابات 2018کے حوالے سے سرگرمیوں کے آغاز ہونے کے باعث سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس 43892پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 196.09پوائنٹس کمی سے43948.11پوائنٹس پر بندہوا۔

جمعرات کومجموعی طور پر357کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سے114کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،215کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ28کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں33ارب33کروڑ65لاکھ84ہزار845روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر90کھرب36ارب83کروڑ22لاکھ5ہزار712روپے ہوگئی۔جمعرات کو22کروڑ72لاکھ13ہزار850شیئرزکا کاروبار ہواجوبدھ کی نسبت37لاکھ84ہزار640شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیو کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت129.00روپے اضافے سے3598.00روپے اورخیبرٹوبیکوکے حصص کی قیمت18.35روپے اضافے سے385.39روپے ہوگئی۔ نمایاں کمی سائفرٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت60.00روپے کمی سے1140.09روپے اور کے حصص کی قیمت43.55روپے کمی سے866.13روپے ہوگئی۔جمعرات کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں6کروڑ32لاکھ50ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت11پیسے کمی سے13.04روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں2کروڑ17لاکھ21ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت1.23روپے اضافے سے39.78روپے پر بندہوئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس120.05پوائنٹس کمی سے21563.83پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس204.22پوائنٹس کمی سے74495.40پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس112.05پوائنٹس کمی سے31872.08پوائنٹس پر بندہوا۔

مزید :

کامرس -