آمدن میں اضافہ‘ چینی عوام کی درآمدی معیاری اشیاء میں دلچسپی

آمدن میں اضافہ‘ چینی عوام کی درآمدی معیاری اشیاء میں دلچسپی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی)آمدن میں اضافے کے ساتھ چینی عوام اب درآمدی معیاری اشیاء کی خریدار ی میں بڑھتی ہوئی آمادگی اور دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں ،چینی جریدہ پیپلز ڈیلی کے سمندر پار ایڈیشن کے مطابق وزارت تجارت کی طرف سے حال ہی میں کئے جانے والے ایک سروے کے مطابق 20000یوآن(3121ڈالر)سے زائد ماہانا گھریلو آمدن والے 86.6فیصد چینی صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے آنے والے سال میں درآمدی اشیاء یا تو خرید لی ہیں یا پہلے سے ہی یہ ان کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔صارفین نے جن درآمدی اشیاء میں زیادہ دلچسپی کا اظہار کیا ہے ان میں خوارک،ملبوسات،جوتے ، سامان زبیائش شامل ہیں ۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ درآمدی اشیاء کی بڑھتی ہوئی مانگ نا کافی ملکی سپلائی کی آئینہ دار ہے ۔

مزید :

کامرس -