صرافہ بازار

صرافہ بازار

کراچی(اکنامک رپورٹر)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات کوفی اونس سونے کی قیمت میں مزید2ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا500روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید2ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1296ڈالرسے بڑھ کر1298ڈالر ہوگئی۔جمعرات کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب500روپے اور428روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 57200روپے سے بڑھ کر57700روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 49040روپے سے بڑھ کر49468روپے ہوگئی ۔

جمعرات کوفی تولہ چاندی کی قیمت 770روپے اورفی دس گرام چاندی کی قیمت660.00روپے پرمستحکم رہی ۔

مزید : کامرس