کاروں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی مئی کے دوران فروخت میں 5 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی) مئی 2018ء کے دوران کاروں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جے ایس گلوبل کیپیٹل کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق مئی 2018ء کے دوران گاڑیوں کی فروخت 5فیصد کے اضافہ سے فروخت کاحجم 21ہزار 805یونٹس تک بڑھا ہے جبکہ مئی 2017ء کے دوران کاروں اور ہلکی اورکمرشل گاڑیوں کی فروخت کا حجم20 ہزار 720 یونٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔