خواب میں عربی اور ہندی زبان بولنے والوں کے ساتھ حقیقت میں کیا ہوسکتا ہے،ایسی تعبیر جو آپ کو حیرت میں ڈال دے گی

خواب میں عربی اور ہندی زبان بولنے والوں کے ساتھ حقیقت میں کیا ہوسکتا ہے،ایسی ...
خواب میں عربی اور ہندی زبان بولنے والوں کے ساتھ حقیقت میں کیا ہوسکتا ہے،ایسی تعبیر جو آپ کو حیرت میں ڈال دے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ)میں کسی ماہر نفسیات سے مل کر اپنا یہ مسئلہ حل کرنا چاہ رہا تھا لیکن جب ڈیلی پاکستان پر خوابوں کی روحانی اور جدید تعبیریں پڑھنے کا اتفاق ہوا تو میں نے سوچا کہ آپ کے ساتھ یہ مسئلہ شئیر کرلوں ۔
میں خواب میں باتیں کرتا رہتا ہوں ،کئی بار میں نے خود کو سفر میں دیکھا اورعربی زبان میں باتیں کرتے دیکھا ہے ،کئی بار دوسروں کو بھی عربی بولتے دیکھتا ہوں ۔  میں عربی نہیں بول سکتا ۔ایک بار توہندی بولتے ہوئے بھی دیکھا ہے ۔میں دوبئی میں کام کرتا ہوں اور جس کمپنی میں ہوں اس میں انڈینز بھی ہیں لیکن میں نے کبھی ان سے ہندی میں بات نہیں کی ۔خواب میں یوں باتیں کرنے کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے ،کیا کوئی دماغی مسئلہ ہے ؟(عبدالجبار ۔دوبئی)
تعبیر ۔ڈاکٹر سے مشورہ کرنے میں کوئی حرج نہین تاہم جہا ں تک آپ کے خوابوں کا تعلق ہے تو اس میں کئی طرح کے اشارے موجود ہیں۔آپ دین حق کے لئے سفر کریں گے اور دینی تعلیم کا شوق پیدا ہوگا ۔عربی میں بات چیت کرتے دیکھنا ایسا خواب ہے جس کے بارے عالم اسلام کے عظیم معبر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کا فرمان ہے کہ خواب میں بات کرنا اور سننا زبانوں کی تاویل پر مختلف ہے۔ اگر دیکھے کہ عربی زبان میں گفتگو کرتا ہے۔تو یہ دلیل ہے کہ بزرگوں سے عزت اور مرتبہ پائے گا۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث شریف سنے گا۔ اور اگر ہندی زبان میں بات کرے یا سنے گا تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ بے اصل اور کمینے آدمی سے اس کو کام پڑ ے گا۔ ممکن ہے آپ کو عنقریب کوئی ایسا کام پڑجائے جس کے لئے آپ کا کسی کمینے بندے سے واسطہ پڑے گا۔ (واللہ اعلم الصواب )
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -